25 مارچ، 2026، 6:34 PM

سفارت کاری اور مذاکرات سے متعلق بعض خبریں قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ قرار

سفارت کاری اور مذاکرات سے متعلق بعض خبریں قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ قرار

پاکستان کے دفتر خارجہ نے  میڈیا میں گردش کرنے والی  جعلی خبروں کو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں، جس پر وضاحت کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔

بیان کے مطابق سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ  کسی بھی پیش رفت یا فیصلے کے حوالے سے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے،  اور غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے سے احتیاط برتی جائے۔

News ID 1938645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha